ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  کے پی اسمبلی ٹوٹے گی نہ قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، رہنما پی ٹی آئی

  اسلام آباد: تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  رہنما علی محمد خان کاکہنا ہے کہ فارم 47 والوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، پی ٹی آئی کے پی اسمبلی توڑے گی نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفی دے گی۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے، نااہلوں کو پارلیمنٹ سے بھگاکر لوگوں کو انصاف دلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کی  وجہ سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے، عوام دو وقت روٹی کے حصول کے لیے خودکشیاں کررہی ہے، روزمرہ سمیت تمام چیزوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں