ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 64 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملے کرکے مزید 64 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 105 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ کئی زخمی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ سے کروڑوں ٹن ملبہ صاف کرنے میں 15 برس لگیں گے۔

 دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات  جمعرات کو دوبارہ شروع ہونگے۔ 

 7 اکتوبر 2023  کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 89 ہزار 727 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں