تل ابیب: اسرائیل کے وزیرا عظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دشمن جان لیں کہ امریکا اور اسرائیل آج ، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا دورہ روانگی سے قبل اپنے بیان میں اسرئیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکا کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطی میں امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی رہے گا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کے شکر گزار ہی۔
انہوں نے کہا ہے ہے کہ اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر جو بابیڈن سے آج ملاقات طے ہے، اسرائیلی وزیراعظم بدھ کے روز امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے۔
دورے میں اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی رہائی، حماس کو شکست دینے اور ایران اور اس کے پراکسیوں کامقابلہ کرنے کے مسائل پر گفتگو کریں گے۔
