ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار‘ کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن ( مانیٹر نگ ڈ یسک )رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹس کے امیدوار اور موجودہ صدر جو بائیڈن ساتھیوں کے دباؤ اور تنقید کے پیش صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اپنی نائب کمالا ہیرس کی امیدوار کے طور پر حمایت کردی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بطور امیدوار دستبردار ہو رہا ہوں لیکن جنوری 2025ء میں اپنی مدت ختم ہونے تک صدر اور کمانڈر ان چیف کے طور پر کام کرتا رہوں گا اور اس ہفتے قوم سے خطاب کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور گوکہ میرا دوبارہ صدر منتخب ہونے کا ارادہ تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنی بقیہ مدت کے لیے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر پوری توجہ مرکوز کروں۔بائیڈن نے امیدواری سے دستبردار ہونے کے ساتھ ساتھ نئے امیدوار کے طور پر کمالا ہیرس کی حمایت کا بھی اعلان کیا اور اگر ان کو ڈیموکریٹس کی جانب سے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا جاتا ہے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ملک کی پہلی سیاہ فام اور ایشیائی نڑاد امریکی خاتون ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں