ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب‘4پاکستانیوں سمیت20منشیات فروش گرفتار

ریا ض (صباح نیوز)سعودی عرب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 4پاکستانیوں سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور منشیات برآمد کر لی گئی ۔ادارہ انسداد منشیات کے مطابق ریاض ریجن میں کی گئی کارروائی میں ایک پاکستانی اور ایک ایتھوپین شہری کو گرفتار کیا گیا جن سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔جدہ میں 3 پاکستانی افراد کو گرفتار کر کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ادارہ انسداد منشیات کے مطابق ینبع میں ایک سعودی شہری کو ساڑھے7 کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا جبکہ جازان میں 4 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کر کے ان سے بھی منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں