ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ مغربی کنارے میں ہر 2 دن میں ایک فلسطینی بچہ شہید

نیویارک: اقوام متحدہ کا بچوں کے  حقوق کے ذیلی ادارے یونیسیف  نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ مغربی کنارے میں ہر 2 دن میں ایک فلسطینی بچے کو قتل کیا جا رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یونیسیف نے مغربی کنارے کے بچوں میں زندگی کی ہلاکتیں کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے فلسطین پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے 143 بچے شہید کیے جا چکے ہیں اور یہ تعداد 2023 کے پہلے 9 ماہ کے مقابلے میں 250 گنا زیادہ ہے۔ گزشتہ اسی عرصے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں 41 فلسطینی بچے شہید ہوئے تھے۔

تنظیم کی جانب سے پیر کے روز جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج  کا شکار ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد میں 250 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ یونیسیف نے رپورٹ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں 440 سے زیادہ فلسطینی بچے  براہ راست آتشیں اسلحے سے زخمی ہوئے ہیں۔ مغربی کنارے میں قابض فوج کی جارحیت میں اضافہ غزہ میں جاری نسل کشی کی اسرائیلی جنگ کا حصہ ہے۔

اقوام متحدہ کی تنظیم نے متنبہ کیا کہ مغربی کنارے میں بچے 20 سالوں میں پہلے ہی سب سے زیادہ تشدد کا شکار ہو چکے ہیں- 7 اکتوبر 2023 سے پہلے بھی وہ تشدد کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ مغربی کنارے میں بچوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے ان کی روزمرہ  زندگی کی نقل و حرکت میں خلل پڑتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں