اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیسل نے عمان کے خلاف اپنے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کے میچ کے دوران اسکاٹ لینڈ کے فاسٹ باؤلر چارلی کیسل نے اومان کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں 5.4 اوورز میں ایک میڈن اوور کرواکر 21 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کے باؤلر کگیسو ربادا کا 6 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
چارلی نے کیریئر کی ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا، ان کو 15 جولائی کو عمان کے خلاف میچ کے لیے اسکاٹ لینڈ کے اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر کرس سول کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جو ذاتی وجوہات کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔
چارلی کیریئر کی پہلی دو گیندوں پر وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں ،اسکاٹ لینڈ نے چارلی کیسل کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت عمان کو 21.4 اوورز میں 91 رنز پر آؤٹ کردیا تھا اور مطلوبہ ہدف آسانی سے 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔
