ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے کملاہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے امریکا کی نائب صدر کملاہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ وائٹ ہائوس کی دوڑ سے باہر ہونے کا میرا فیصلہ بالکل درست تھا۔

ادھر کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق امریکی صدر کو درندہ صفت اوردھوکے باز سے تشبیہ دی اور کہا کہ ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں۔

دوسری جانب کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کیلئے کئی اہم ڈیموکریٹ گورنروں کی حمایت حاصل ہوگئی،امریکی ریاست مشی گن، الینائے، منی سوٹا، وسکونسن اور کینٹکی کے گورنروں نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹس نیشنل کنونشن ریاست مشی گن میں 19سے 22اگست تک ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں