ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا: عسکریت پسندوں کے حملے میں 18افراد ہلاک

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبے بینو میں مسلح حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو ئے۔ حملے کے بعد اضافی سیکورٹی فورسز علاقے کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ 16 جولائی کو صوبہ بینو کے علاقے آگوٹا پر بھی حملہ کیا گیا تھا،جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔نائیجیریا کو حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سرگرم مسلح جتھوں کے ساتھ دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام اور داعش کی مغربی افریقی شاخ کے حملوں کا بھی سامنا ہے۔ ملک میں اغوا برائے تاوان کے واقعات عام ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں