ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈین ٹیم کو  آخری میچ میں بھی شکست دیکر کلین سویپ کریں گے ، اولی پوپ

لندن :انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اولی پوپ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیارکر رکھی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

26سالہ اولی پوپ نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کی طرح تیسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کالی آندھی کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشن کلین سویپ کے مقصد کے حصول کے لئے ان کی ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26جولائی سے ایجبسٹن،برمنگھم میں شروع ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں