ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

the semi-finals of the Asia Cup

دمبولا : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ 2024 کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ویمنز ایشیا کپ کےدمبولا میں کھیلے گئےایک اہم میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

اماراتی ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے جواب میں گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 14 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔گُل فیروزہ 62 اور منیبہ علی 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ سعدیہ اقبال ، نشریٰ سندھو اور طوبیٰ حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم ٹی 20 ویمن ایشیا کپ میں 10 وکٹوں سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔اس سے قبل 8 مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔گرین شرٹس کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹوں کی فتح ہے، اس سے قبل 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں