اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت ٹرائل کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دی ہیں، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالتوں میں ہونےکا امکان ہے۔
پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیےوزارت قانون وانصاف کی جانب سے خصوصی عدالتوں کے قیام کا ایس آر او جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے مشاورت کے ساتھ خصوصی عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالتوں میں ہونےکا امکان ہے۔
