ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا نمبر ہے اور انگلینڈ کے ہیری بروک چار درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں ردو بدل نہیں ہوا جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں