ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اولمپکس کے آغاز سے قبل ہی کئی ایتھلیٹس فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے

پراگ/پیرس (اسپورٹس ڈیسک) اولمپک سلور میڈلسٹ مارکیٹا ونڈروسووا ہاتھ کی انجری کے باعث پیرس اولمپکس 2024سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ 25 سالہ چیک کھلاڑی مارکیٹا ونڈروسووانے یہ فیصلہ انگلینڈ میں کھیلے گئے سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران پہلے رائونڈ سے باہر ہونے کے بعد کیا۔مارکیٹا ونڈروسووا 1994 میں سٹیفی گراف کے لوری میک نیل سے ہارنے کے بعد پہلی ومبلڈن ویمنز سنگلز چیمپئن بنی تھیں ۔ مارکیٹا ونڈروسووا نے اولمپکس ٹوکیو 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے لیکن فٹنس مسائل باعث میں رواں پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔مجھے آخری لمحے تک امید تھی کہ میں کم از کم ویمنز ڈبلز میں شرکت کرپائوں گی ، لیکن میرے ہاتھ کی تکلیف مجھے ٹینس کورٹ پر آنے کی اجازت نہیں دے گی۔ فٹ ہوتی تو پیرس اولمپکس کے ٹینس کے ایونٹ میں 12ویں سیڈ کی حیثیت سے شریک ہوتی۔ مارکیٹا ونڈروسووا خواتین کے ایونٹ میں بیلاروس کی عالمی نمبر 3 آریانا سیبالینکا ، تیونس کی اونس جیبر اور برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کے ساتھ نمایاں طور پر غیر حاضر ہیں۔دریں اثنا عالمی رینکنگ میں7ویں نمبر پر موجود پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز نے بھی مردوں کے سنگلز مقابلوں سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔27 سالہ کھلاڑی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے میچ سے دستبردار ہونا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں