ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کو دنیا کیلئے رول ماڈل بنائیں گے،رانا مشہود

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھ کر ملک کے سب سے بڑے صوبے میں معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے، وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان پاکستان کا ترقی یافتہ صوبہ ہوگا۔ اتحاد و اتفاق سے بلوچستان کو دنیا کے لیے رول ماڈل بنائیں گے، پی پی اے ایف کی بلوچستان میں غربت میں کمی اور معاشی سرگرمیاں کے لیے ٹھوس اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پروگرام برائے پائیدار دیہی ترقی و خوشحالی کے تحت میچنگ گرانٹس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ، قومی ورثہ و کلچر ڈویڑن کے ایڈوائزر کاشف ارشاد، ترقی فائونڈیشن کے امجد رشید، رکن صوبائی اسمبلی روی پہیوجہ، پروگرام منیجر مدیحہ اسلم، گراسپ پروگرام کے جہانزیب خان، بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر الرشید سابق سینیٹر روشن خورشید بروچہ، قبلہ ایاز، زمیندار ایکشن کمیٹی کے کاظم خان اچکزئی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سید عبدالاحد آغا، عبدالمتین اخند زادہ، یو این ڈی پی کے صوبائی سربراہ ذوالفقار درانی و دیگر بھی موجود تھے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں جو تعمیر، آگے بڑھنے، اپنا جگہ بنانے کا جذبہ دیکھا یہی وہ جذبہ ہے جو قوموں کو آگے بڑھاتا ہے وہ وقت دور نہیں کہ جب بلوچستان پاکستان کو لیڈ کررہا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے، بلوچستان کے پہاڑ معدنیات سے بھرے پڑے ہیں یہاں کے عوام کچھ کر گزرنے کے جذبے سے سر شار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راحیلہ حمید درانی نادر گل بڑیچ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔انہوں نے کہا بلوچستان کی کھجور، انگور سمیت دیگر مصنوعات کی برآمد اور صوبے کے لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی ایکسپو منعقد کرے گی تاکہ بلوچستان کی پروڈکٹس کو عالمی مارکیٹ تک پہنچایا جا سکے۔ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے نیوٹک کے ساتھ معدنیات کے حوالے سے تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولرائزیشن منصوبہ کے تحت بلوچستان کے زمینداروں کو پیکج دے رہے ہیں، یوتھ وزیر اعظم یوتھ قرض پروگرام کے تحت بلوچستان کے لیے خصوصی فیسلی ٹیشن سینٹر بنائیں گے تاکہ بلوچستان کے جوان زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے وہ افسوس ناک ہے ، ہمارا دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں ان وقتی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ 2013 میں نواز شریف کی حکومت آئی لیکن ایک جھوٹے کیس میں انہیں نااہل کیا گیا اور پاکستان پر مہنگائی بے روزگاری مسلط کی گئی ۔پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ 2017 سے 2024 تک کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئی لیکن اب یہ سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ نے کہا کہ پاکستان کے پسماندہ و غریب اضلاع میں غربت میں کمی پر کام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں