ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے بھارت کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ا سکواڈ کا اعلان کردیا، چارتھ اسالنکا ٹیم کی قیادت کریں گے، تجربہ کار بلیباز دنیش چندی مل نے اسکواڈ میں واپسی کی ہے جبکہ 21سالہ آل رائونڈر چمندو وکرماسنگھے سیریز میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کرنے والے ونیندو ہسارنگا کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد چارتھ اسالنکا کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گے، اس سے قبل وہ2ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں ۔ چارتھ سری لنکا انڈر19 کے کپتان بھی رہ چکے ہیں جبکہ لنکا پریمیئر لیگ فرنچائز جافنا کنگز کے کپتان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں