ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی امین نے بنوں امن جرگہ کے تمام مطالبات قبول کرلیے

difficult financial situation

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں امن جرگہ کے تمام مطالبات قبول کرلیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے تسلیم کیے گئے مطالبات اپیکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے۔

جبکہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار  پر غور ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے امن جرگہ کے اراکین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن عزم استحکام سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کرتے ہوئے کہ دیا ہے کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی اگر ضرورت پڑی تو سیکیورٹی فورسز کی مدد بھی لی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ غیر سرکاری مسلح افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی اور علاقے میں پولیس ہی گشت کرے گی جس کو مزید بڑھایا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار مزید بڑھا رہے ہیں اور ساتھ ہی پولیس میں بھرتیاں اور مزید گاڑیوں کی تقسیم جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں