بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک مالی کے ایک گاؤں پر دہشت گرد انہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے موپتی کے قریب ایک گاؤں کے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر فائرنگ کر دی۔واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے سیکورٹی فورسز کو متاثرہ علاقے میں تعینات کردیا گیا۔ واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو ،مالی اور نائیجر پر مشتمل افریقی خطے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک گروپ اور داعش کے ذیلی گروہ ایک عرصے سے سرگرم عمل ہیں۔