ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص،جعلی سرٹیفکیٹ دینے کے الزام میں تعلیمی بورڈ کے افسران برطرف

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) چیئرمین تعلیمی بورڈ نے وزیراعلیٰ کی انسپیکشن و انکوائری ٹیم کی سفارشات پر سابق کنٹرولر، آئی ٹی منیجر اور سپرنٹنڈنٹ کو جعلی سرٹیفکیٹ دینے کے الزام میں ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے، جبکہ ان تعلیمی بورڈ کے احاطے میں پابندی عائد کر دی ہے، سیکریٹ برانچ کے 14 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے، چیئرمین نے برطرفیوں کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص سے بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایم بی بی ایس میں داخلے حاصل کرنے کے لیے اضافی نمبر دینے کے الزام وزیراعلیٰ سندھ کی انکوائری و انسپکشن ٹیم سفارش پر سابق کنٹرولر غلام محمد، آئی ٹی منیجر احسان مغل اور سپرنٹنڈنٹ ندیم خان کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، برطرف ان کے تعلیمی بورڈ کے احاطے میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2022 کے دوران لمس نے تعلیمی بورڈ میرپورخاص کو ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے خط لکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایسے 10 اُمیدواروں کو ایم بی بی ایس کے پہلے سال میں داخلہ بھی دیا گیا تھا جنہیں بعد میں لمس حکام نے داخلے ختم کر دیے تھے ایسی صورتحال کے بعد لمس کے وائس چانسلر کی جانب سے اعلیٰ حکام سے رابطے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے بعد مذکورہ افسر کو ملوث قرار دیا گیا جس کے بعد سابق کنٹرولر آئی ٹی منیجر اور سپرنٹنڈنٹ کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ سید ذوالفقار علی شاہ نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی نے اضافی نمبروں کے ساتھ مارک شیٹ جاری کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ کو درخواست جمع کرائی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ کی خصوصی ٹیم نے اضافی نمبر دینے کے معاملے کی تصدیق کر دی اور تفتیش کے دوران مذکورہ افسران ملوث پائے گئے اور اب وزیراعلیٰ انکوائری ٹیم کی سفارش پر تینوں افسران کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں