ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس اولمپکس میں شرکت کیلیے روانہ

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) جیولین تھروور ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس اولمپکس کیلئے پیرس روانہ ہوگئے۔ ارشد ندیم اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ پیرس کے لیے روانہ ہوئے اور دوسری جانب اسپرنٹر فائقہ ریاض بھی پیرس اولمپکس کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے ارشد ندیم جیولین تھرو اور فائقہ ریاض 100 میٹر ریس میں ان ایکشن ہوں گی۔ ارشد ندیم کا گروپ راؤنڈ مقابلہ 6 اگست، فائنل 8 اگست جبکہ فائقہ ریاض ویمنز 100 میٹر ریس کے ابتدائی راؤنڈ میں 3 اگست کو حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ا?غاز میں اب صرف کچھ ہی دن باقی ہیں اور کھیلوں کے اس سب سے بڑے میلے میں پاکستان کے 7 ایتھلیٹ تین مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ، 3 شوٹرز اور2 سوئمرز بھی پاکستان کے 18 رکنی دستے میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں