ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کے غبارے جنوبی کوریا کے صدارتی کمپاؤنڈ تک پہنچ گئے

جنوبی کوریا کی فارنسک ٹیم شمالی کوریا سے بھیجا گیا کچرا صاف کررہی ہے

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کی طرف سے بھیجے گئے کچرے کے غبارے جنوبی کوریا کے صدارتی کمپاؤنڈ تک پہنچ گئے۔ سیول میں واقع صدارتی دفتر کی حفاظت پر سیکڑوں فوجی مامور ہیں اور وہ نو فلائی زون ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کیمیکل، بائیولوجیکل اور ریڈیولاجیکل رسپانس ٹیم نے کوڑے سے بھرے غباروں کو محفوظ طریقے سے اکٹھا کیا۔ تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس میں کوئی بھی خطرناک چیز نہیں تھی۔ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے اگر کوئی گرے ہوئے غبارے نظر آئیں تو انہیں ہاتھ نہ لگائیں اور قریبی فوجی یونٹ یا پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں