
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں طوفان گیمی نے تباہی مچادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق فلپائن میں شدید بارش سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی اور مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان گیمی تائیوان کے قریب پہنچ گیا۔ تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں اسکول، دفاتر اور مارکیٹیں بند کردی گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر 2 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 200 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کل چین کے صوبے فوجیان سے ٹکرائے گا۔