ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب: پیپلزپارٹی کا  دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی کرنے کا اعلان

لاہور: پیپلزپارٹی نے دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر صورت میں صدر آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوگی، اگر کسی نے کوئی رکاوٹ پیدا کی تو وہ خود ذمہ دار ہونگے۔

میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا کہ رات کو آزادی چوک میں آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب منعقد کریں گے،تقریب رات 12 بجے کے بعد بھی جاری رہے گی، 12 بجکر ایک منٹ پر کیک کاٹا جائے گا، رات 12 بجے کے بعد ہی آتش بازی ہو گی۔

خیال رہے کہ پنجا ب حکومت نے صوبے بھر میں جماعت اسلامی پاکستان کے دھرنے کے پیش نظر دفعہ 144لگائی ہے، جس  کی پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں