ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر  آپریشن کیا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں علی جان نامی دہشت گرد  ہلاک ہوگیا جبکہ 2 دہشتگرد زخمی گرفتار کرلیے گئے،ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا، علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں