ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایسا کیا �وا! چند �ی روز میں دودھ کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، ارمان چو�ان

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 15 دن پہلے تک تو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کہہ رہے تھے کہ ہم باڑا و ڈیری مالکان کو دودھ کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے، آخر ایسا کیا ہوا کہ چند روز ہی میں ڈی سی کا موقف یکسر تبدیل ہوگیا اور عوام پر فی کلو دودھ کی خریداری پر 15 روپے کا اضافہ کردیا گیا، شہریوں کو تو 200 روپے کلو دودھ بھی بہت مہنگا لگتا تھا، اب عوام کی جیبوں سے 15 روپے فی کلو پر مزید نکالیں جائیں گے، سندھ کے دیگر شہروں میں دودھ کی قیمت کم ہے، پنجاب میں اس سے بھی کم ہے، لیکن ہمارے تمام ڈی سی باڑا مالکان پر اتنے مہربان ہوتے ہیں کہ کچھ عرصے بعد دودھ کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں، 15 روپے ڈی سی نے بڑھائے اور 5 روپے مزید ڈیری والوں نے بڑھا دیے، اب مظلوم عوام 220 روپے میں پانی برف اور کیمیکل ملا دودھ خریدیں گے، ڈی سی حیدرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر و مختار کار اب دکھاوے کی کارروائیاں اور معمولی جرمانے کریں گے، چند دن بعد یہ تمام دکھاوے کی کارروائیاں ختم کر دیں گے اور بیچاری عوام دودھ 220 ہی میں خریدنے پر مجبور ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے محکمہ لائیو اسٹاک کے کہنے پر عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال کر باڑا مالکان کو کروڑوں روپے کا فائدہ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں