محراب پور(جسارت نیوز)مبینہ خودکشی کرنے والے نوجوان کے موبائل ڈیٹا سے تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ داخل، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں برف ڈیلر شاہد حسین عباسی کے نوجوان بیٹے حسنین جانی عباسی نے مبینہ طور پر زہریلی گولی کھا کر خودکشی کرلی تھی آج مورو پولیس نے ورثاء کی شکایت اور نوجوان کے موبائل فون سے ملنے والے ڈیٹا کی مدد سے دائم برڑو اور دو نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ داخل کرایا ہے، پولیس کے مطابق وہ ملنے والے ثبوتوں کی روشنی میں مبینہ خودکشی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔