ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اردن کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

نیویارک(مانیٹر نگ ڈ یسک ) اردن میں نئے انتخابات سے قبل آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔عرب میڈیا کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 6/1 کے تحت پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا جو آج ہی سے نافذ العمل ہوگا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن ملک بھر میں انتخابات کے لیے 30 سمتبر کی تاریخ مقرر چکی
ہے۔ یہ الیکشن نئے انتخابی قانون کے تحت کرائی جائے گی جس میں پارٹیوں کے لیے 138 نشستوں والی اسمبلی میں 41 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔اس اقدام مقصد انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں کیوں کہ حاضر ارکان الیکشن میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرسکتے ہیں اس لیے اردن میں انتخاب سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی جاتی ہے۔اردن میں دو ایوان ہیں ایک ایوان زیریں جسے ایوان نمائندگان کہا جاتا ہے جب کہ دوسرا ایوان سینیٹ ہے۔آئین کے تحت پارلیمانی انتخابات پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے چار ماہ کے اندر کرائے جاتے ہیں۔ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت نومبر میں ختم ہونے والی تھی۔اردان کے آئینی اور قانونی ماہر پروفیسر لیث نصراوین نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ارکان کی بڑی تعداد بھی آنے والے الیکشن میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ اس لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں