ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی حکام نے بتایا کہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی امداد کےلیےخرچ کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ منصوبے کے لیے رقم کا استعمال ہوگا، منصوبے سےسیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔یاد رہے کہ 5 جون کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی تھی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں