ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج پیر تک ملتوی

اسلام آباد:پی ٹی آئی کا آج اسلام آباد میں ہونےو الا احتجاج پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف اسلام آباد  کے صدر عامر مغل نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا تھا اور ڈپٹی کمشنر کو 23 جولائی کو درخواست بھی دی تھی، تاہم اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، تاہم عدالت سے بھی تحریری اجازت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے پیر کے روز احتجاج کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ، جس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا اور بعد میں جاری بھی کردیا گیا۔

عامر مغل نے کہا کہ ہم عدالت اور قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر آج کے احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک مؤخر کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں