ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت جماعت اسلامی پر الزام تراشی پر اتر آئی، مذاکرات کی پیشکش

We never put the issue

اسلام آباد:اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے اور اس دوران حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے جماعت اسلامی پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی بھی پیش کش کردی ہے۔

لیگی رہنما امیر مقام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جلسہ کرنے کا معاہدہ ہوا تھا اور طے پایا تھا کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پروگرام ختم ہو جائے گا، تاہم اس وعدہ خلافی کے بعد بھی حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ لیاقت باغ میں جلسے کا معاہدہ تھا تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب جماعت اسلامی کی پیش قدمی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جماعت اسلامی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں