وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں آپریزشن نہیں ہونے دوں گا ہم اپنے فیصلے خود کرے گے
بنوں میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن اور انصاف مانگیں گے نہیں، امن اور انصاف چھینیں گے، کشمیر اگر آزاد ہوا ہے تو پختونوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، ہم نے پاکستان کیلیے اپنا خون بھی بہایا، تن من دھن کی قربانی بھی دیں ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نوں جرگے تمام 16 مطالبات منظور کیے گئے، میرے پاس دستخط شدہ دستاویز موجود ہے لیکن ہمارے اندر اور باہر ایسے عناصر موجود ہیں جو ہر بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عقل مند انسان وہ ہوتا ہے جو کسی اور کے تجربہ سے سیکھتا ہے، بے وقوف انسان وہ ہے جو اپنے تجربے سے بھی نہیں سیکھتا، سب سن لیں! ہم خیبرپختونخواہ میں آپریزشن نہیں ہونے دیں گے ہم اپنے فیصلے خود کرسکتے ہیں اور کرکے بھی دکھائے گے۔
