ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے برازیل سے مرغی کے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے برازیل میں مرغیوں میں نیوکیسل نامی بیماری پھیلنے کے بعد پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پابندی سے سعودی مارکیٹ متاثر نہیں ہوگی۔