اسلام آباد (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی اسلام آبادکے امیر نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ 26جولائی کاعوامی دھر نا کامیاب ہوگا اور عوام کے جذبات کا تر جمان ہو گا، جسارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،پُر امن احتجاج ہر شخص کا آئینی، جمہوری حق ہے اس پر کوئی قدغن نہیں ہونی چاہیے دھرنا ہماراسیاسی آئینی جمہوری حق ہے انہوں نے کہا عوام اپنے مسائل میں کمی کے لئے دھرنا کے لئے پرجوش ہیں،حکمران جماعتوں نے عوام سے جینے کا حق اور انکی خوشیاں
چھین لی ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اقتدار کی سیاست کی کش مکش میں عوام کو مسائل کے گرداب میں تنہا چھوڑ دیا ہے، اس لیے عوام سیاست جمہوریت اور پارلیمنٹ سے مایوس نظر آ رہے ہیں انکے جذبات کی شدت کا اندازہ کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کے لیے عوام کو حوصلہ امید دلانے کے لیے ہولناک اقتصادی بحران سے نجات کے لیے اسلام آباد کا دھرنا ناگزیر ہے۔