ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وحشیانہ اسرائیلی حملے مزید 55 فلسطینی شہید

واشنگٹن/ غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ زمینی وفضائی حملے جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوگئے۔ ادھر نیتن یاہوکی کانگریس میں تقریر کے دوران مسلم خاتون رکن کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران جہاں
سابق اسپیکر چند ارکان نے بائیکاٹ کیا وہیں ڈیموکریٹ کی راشدہ طلیب نے انوکھا انداز اپنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹ رکن راشدہ طلیب نے ایک پلے کارڈ اْٹھا رکھا تھا۔ جس پر غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف نعرہ ’’نسل کشی کا مجرم‘‘ لکھا ہوا تھا۔ وہ یہ پلے کارڈ نیتن یاہو کی تقریر ختم ہونے تک اپنے ہاتھ میں اْٹھائے رہیں۔ خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا قصوروار قرار دیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی تقریر کے دوران بار بار اس پلے کارڈ کی جانب متوجہ بھی ہوتے رہے اور جی ہی جی میں تلملا کر رہ گئے کیوں آزادی اظہارِ رائے کے بنیادی حق کے تحت کوئی بھی رکن ایسا احتجاج کرسکتا ہے۔ نیتن یاہو کے کے لیے یہ صورت حال غیرمتوقع اور ناقابل یقین تھی۔ خیال رہے کہ ایوان نمائندگان کی رکن راشدہ طلیب دوسرے ارکان کے برعکس تقریر کے اختتام پر کھڑی بھی نہیں ہوئیں۔ علاوہ ازیں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ زمینی وفضائی حملے جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شیخ رضوان پر شیلنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 4 فلسطینی جبکہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری میں 5فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ شیلنگ سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا، تلکرم اور شمال مشرقی نابلس میں اسرائیلی حملوں میں 4 فلسطینیوں کو شہید کیا گیاجبکہ وسطی اور شمالی غزہ میں ایک بچے سمیت 5 افراد اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہوگئے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 39 ہزار 175 ہوگئی ہے جبکہ 90 ہزار 403 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سربراہ حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں تقریر ’’جھوٹ ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں