ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کا خیبرپختونخوا کے مسائل کا حل تلاش کرنے کیلیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خیبرپختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی۔

دوران گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضم شدہ اضلاع میں صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے اربوں روپے کی چوری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں