ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب بھر میں 3 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد: دفعہ 144بعد دارالحکومت میں دھرنے کو روکنے کیلیے سڑکوں پرکنٹینرز رکھ دیے گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی جمعہ کو احتجاج کی کال پر پنجاب حکومت ان ایکشن ہوگئی، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی، صوبہ بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا، سیکورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی بھی ہدایت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں