پیرس:پیرس اولمپکس میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان پہلا فٹبال میچ ہنگامہ آرائی کے سبب 4گھنٹے میں مکمل ہوا جس میں مراکش کو فتح ملی،پیرس اولمپکس کے پہلے فٹبال میچ میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کراکے میچ مکمل کرا یا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران تماشائیوں نے پانی کی بوتلیں گرائونڈ میں پھینکیں، صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ اسٹیدیم کو تماشائیوں سے خالی کرانا پڑا اور اس دوران میچ پورے2گھنٹے رکا رہا،اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی کرانے کے بعد میچ شروع ہوا تو ارجنٹینا کا دوسرا گول واپس لے لیا گیا کیوں کہ ریویو میں ارجنٹینا کے کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دیا گیا۔
خالی اسٹیڈیم میں مراکش کی دو ایک سے برتری کے ساتھ میچ مکمل کرایا گیا اور یوں مراکش نے پہلا میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024میں فٹبال اور رگبی کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں تاہم ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج 26جولائی کو ہوگی۔
