کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں 21 ستمبر کو صدارتی انتخابات کا اعلان کردیا گیا،جب کہ کاغذات نامزدگی 15اگست تک قبول کیے جائیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر وکرم سنگھے کا مقابلہ اپوزیشن رہنما پریم داسا اور انورا دیسانائیکے سے ہو گا، جو بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں۔ انہوں نے ملک میں اقتصادی بحران کے بعد سے بہت مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ اس وقت سری لنکا کو دہائیوں کے بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے ۔ سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے 2022 ء میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئے تھے،جس کے بعد وزیر اعظم وکرم سنگھے کوصدر کے طورپر منتخب کیاگیاتھا۔