ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: 126 یونٹ پر ڈیڈھ لاکھ سے زائد کا بل، شہری ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور: شہری نے 126 بجلی یونٹس کے لیے ایک لاکھ 43 ہزار روپے کا بل آنے پر لیسکو کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق شہری کا بتانا ہے کہ لیسکو حکام نے 126 یونٹس کے لیے ایک لاکھ 43 ہزار کا بل بھیج دیا جس پر شہری نے درخواست بھی لکھی۔

درخواست میں سی ای او لیسکو اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ 126 یونٹس کے لیے ایک لاکھ 43 ہزار کا بل درست کرنے کیلیے رابطہ بھی کیا گیا اس کے  باوجود بل درست نہیں کیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ علاقے میں بہت سے لوگ بجلی چراتے ہیں جس کا بوجھ دوسروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔

خسارے کی وصولی باقاعدگی سے بل ادا کرنے سے کی جاتی ہے۔ لائن لاسز اور دیگر نقصانات کا ذمہ دار ہمیں ٹھرا دیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں