ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرس اولمپک گیمز تاریخ کے ہائی رسک گیمز قرار

پیرس(اسپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپک گیمز کو تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار دے دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 26جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں 200ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 32کھیلوں میں مقابلہ کر رہے ہیں، اولمپک گیمز میں پہلے تمغے 27جولائی کو دیے جائیں گے۔تاہم اولمپک گیمز میں جیو پولیٹیکل تنائو کے ساتھ فرانس کا اندرونی تنائو بھی ہائی رسک کی وجہ قرار دیا گیا ہے، اندرونی تنا اور جیو پولیٹیکل تنا ئوکے امتزاج نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،فرانس میں کچھ عرصہ سے سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے، فرانس میں کچھ عرصہ سے کسی نہ کسی مسئلے پر شدید مظاہرے ہو رہے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق اس خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان گیمز کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں