ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان والی بال کیمپ کیلیے ٹرائلز 30 جولائی کو منعقد ہونگے، خالد وقار

پشاور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کیمپ کیلئے خیبر پختونخوا والی بال ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے لئے ٹرائلز 30 جولائی کوپی ایس بی کوچنگ سنٹر قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں صبح نو بجے ہوں گے جس میں صوبے بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار کے مطابق ٹرائلز میں انڈر 16 اور انڈر 20 کھلاڑی حصہ لیں گے ٹرائلز کی نگرانی ارجنٹائن سے آئے کوچ ووکوچن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ سیکم پورے ملک میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں کہا کہ ٹرائلز میں منتخب کھلاڑیوں کے لئے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس میں قومی انڈر 16 اور انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ کے لئے ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں