ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرس اولمپکس کا آغاز‘ چین نے پہلے دونوں میڈل جیت لیے

پیرس: پیرس اولمپکس کے آغاز میں پہلے فاتح چین کے کھلاڑیوں کامیڈل کے ساتھ فوٹو

پیرس( اسپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی دوڑ کا آغاز ہوگیا، چین نے پہلے دونوں گولڈ میڈلز جیت لیے۔امریکا نے بھی ایک گولڈ میڈل پر ہاتھ صاف کرلیا، پاکستان کے دونوں شوٹرز اپنے دونوں ایونٹس میں ناکام ہوگئے ۔ گیمز کے پہلے دن خواتین کے 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ ایونٹ میں عالمی چمپئن جوڑی چانگ یانی اور چن ییوین نے توقعات کے عین مطابق چین کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ امریکاکی سارہ بیکن اور کیسیڈی کک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔انگلینڈ کی ڈائیورز یاسمین ہارپر اور اسکارلیٹ میو جینسن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمایا، شوٹنگ کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں