ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025: انگلینڈ بھی پاکستان میں کھیلنے کے خواہاں

 لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی۔

پاکستان کو اگلے سال فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے لیکن بھارت اپنے میچز نیو ٹرل وینیو پر منتقل کرانے کی کوشش میں ہے۔

اس حوالے سے دیگر ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہےاور انگلینڈ نے بھی مکمل ایونٹ پاکستاں میں ہی ہونی کی حمایت کر دی۔

انگلش اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاک بھارت ٹیسٹ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں، حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب سیاست حائل ہو۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اس حوالے سے پی سی بی کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں