ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف امریکی نجومی کی ٹرمپ کی کامیابی کی پیش گوئی

واشنگٹن: امریکا کی عالمی شہرت یافتہ نجومی ایمی ٹرپ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوں گے اور ایک بار پھر امریکی ایوانِ صدر پر اُن کا راج ہوگا۔

ایمی ٹرپ نے صدر بائیڈن کے انتخابی دوڑ سے الگ ہونے کی پیش گوئی بھی کی تھی اور درست تاریخ بھی بتائی تھی۔ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں ایمی ٹرپ نے کہا کہ ستاروں کی چال سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس وقت ٹرمپ کا ستارہ انتہائی یا ممکن ترین بلندی پر ہے۔ وہ کامیابی کے گھوڑے پر سوار ہونے ہی والے ہیں۔

ایمی ٹرپ کا کہنا ہے کہ یہ بات تو پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر کے منصب پر فائز ہوں گے تاہم یہ بات کسی بھی سطح پر پورے تیقن سے نہیں کہی جاسکتی کہ وہ کب کیا کریں گے کیونکہ اُن کے مزاج میں غیر یقینیت کا عنصر خطرناک حد تک زیادہ ہے۔

ایمی ٹرپ نے اپنے فالوئرز کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسرا عہدِ صدارت بھی غیر یقینیت کی زد میں رہے گا اور وہ ایسا بہت کچھ کریں گے جس کے بارے میں لوگوں نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں