ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا حکومت کا9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلیے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم کو خط لکھ دیا گیا۔ وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو خط لکھا ہے، خط صوبائی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ اور ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کیا گیا۔ آفتاب عالم نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اب کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے جج ہوں گے، خط میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔ یاد رہے خیبر پختونخوا کابینہ نے9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث اصل کرداروں کو سامنے لائیں گے۔ صوبائی حکومت میں آتے ہی پی ٹی آئی نے یہ مؤقف اپنایا تھا کہ وہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائے گی اور اس سلسلے میں چند دن قبل کابینہ اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی اور اب جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے باضابطہ طور پر خط چیف جسٹس کو لکھا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں