ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہر خطرے کیخلاف اسرائیل کی سلامتی کیلیے لوہے کی ڈھال بنیں گے‘ امریکا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہر خطرے کے خلاف سب سے بڑی ڈھال بن کر کھڑا ہوگا۔ العربیہ نیوز سے گفتگو میں جان کربی نے کہا کہ فٹبال گرائونڈ پر راکٹ حملوں میں اسرائیلی بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حزب اللہ ہے‘ حملے میں حزب اللہ کے ملوث ہونے پر کوئی شک نہیں لیکن یہ حملہ سوچ سمجھ کیا گیا یا غلطی سے ہوا‘ ابھی یہ معلوم کرنا باقی ہے۔ جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان سمیت کئی جگہوں سے سلامتی کا خطرہ ہے‘ ہر ممکنہ خطرے پر امریکا اپنے دوست اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے لوہے کی ڈھال بنے گا۔ ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل نے اس حملے کی مذمت اور اسرائیلی بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نیتن یاہو کو یقین دلایا کہ امریکا ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گولان کی پہاڑیوں میں فٹبال کے میدان پر راکٹس حملے میں 11 اسرائیلی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے تھے۔ حزب اللہ نے حملے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کو مسترد کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں