ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک بحریہ کے جہاز کی خیر سگالی دورے پر کراچی آمد

 کراچی:ترک بحریہ کے جہاز کی خیر سگالی دورے پر کراچی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور  ترک سفارتی عملے نے استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں اور بعد ازاں کراچی بندرگاہ پر پاک بحریہ کے اعلی حکام اور ترک قونصل خانے کے سفارتی عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران ترک بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ بحری نگرانی کی منصوبہ بندی اور دیگر پیشہ ورانہ موضوعات پر بات چیت بھی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں