کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ شہر کے شمال میں واقع اسٹیڈ ڈی مارٹیرس اسٹیڈیم میں کنسرٹ کے دوران پیش آیا۔ حادثے کے بعد کئی افراد کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں بہت زیادہ بھیڑ کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے 7 لوگوں کی موت واقع ہوئی۔اسٹیڈیم میں 8 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،جب کہ تقریب کے منتظم مجابو گوسپل نے بتایا کہ کنسرٹ میں 30 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔