ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیکب آباد،5 ٹرانس�ارمر خراب علاق� مکین دو روز سے بجلی سے محروم

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں اس وقت پانچ ٹرانسفارمر خراب ،علاقہ مکین بجلی دو روز سے بجلی سے محروم ،گرمی اور حبس سے متعدد افراد کی حالت غیر ،پانچ بے ہوش ،احتجاج سیپکو کے پرائیوٹ لائن مینوں کے خلاف کارروائی کا چیف سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سیپکو کے بیک وقت پانچ ٹرانسفارمر خراب ہو گئے ہیںجن میںچیتن حویلی ،لاکڑا بازار ،لہڑی مندر، مانک مل اور اشوک بازار کے علاقہ مکین دو روز سے بجلی سے محروم ہیں بجلی کی بندش کی وجہ سے شدید گرمی اور حبس سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے جبکہ ممتاز سمیت پانچ افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو کے پرائیوٹ لائن مین کی وجہ سے علاقے کے ٹرانسفارمر خراب ہو ئے ہیں جو چند پیسوں کی خاطر ایک ٹرانسفارمر سے تار ہتا کر دوسرے ٹرانسفارمر پر تار لگاتا ہے ۔چیتن حویلی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کی جانب سے مرمت کراکے دیا گیا ٹرانسفارمر ایک ماہ بھی نہیں چلا اور خراب ہو گیا اب خود چندہ کرکے ٹرانسفارمر بنوارہے ہیںہمارے سٹی ون فیڈر کے ٹرانسفارمر کی تار انڈس،شہباز اور دیگرفیڈر تک پہنچائی گئی ہیںجو کہ زیادتی ہے اس میں سیپکو کا عملہ ملوث ہے منظور نظر افراد کو تین تین فیڈر کی لائن دی گئی ہیں۔سیپکو صارفین نے چیف سیپکو سے مطالبہ کیا کہ جیکب آباد میں پرائیوٹ لائن مینوں کے خلاف کارروائی کی جائے جن کے ذریعے سیپکو کا عملہ صارفین کو تنگ کرتا ہے اور انہیں بجلی چوری پر مجبور کرتا ہے سیپکو عملہ پرائیوٹ لائن مین کے ذریعے رشوت لیتا ہے غیر قانونی کنڈے بھی یہی پرائیوٹ لائن مین لگا کر دیتے ہیںسیپکو کے لائن مین اور اے ایل ایم خود کام ہی نہیں کرتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں