ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق گورنر سندھ کاجلد پاکستان آ کر نئی پارٹی بنانے کا اعلان

دبئی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ جلد پاکستان واپس آکر نئی سیاسی جماعت بناوں گا۔

دبئی میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کہنا تھا کہ اختلاف بالائے طاق رکھ کر ایم کیو ایم پاکستان کو بھی نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کیلئے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا۔

عشرت العباد نے کہا کہ گورننس ناکام ہوجائے تو صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد کو چھو رہا ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں